Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں 24 گھنٹوں کےدوران جماعت اسلامی اور پاسبان عزا کے رہنماؤں پر قاتلانہ حملہ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات ایک بار پھر رونما ہونے لگے۔ شہر قائد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دو انتہائی ہائی پرفائل شخصیات کے ساتھ ناخوشگوار واقعات پیش آئے۔

 

نوری آباد میں جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے نائب صدر امتیاز پالاری کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جسکے نتیجہ میں گاڑی کا ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ رہنما جماعت اسلامی امتیازپالاری کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے گاڑی کا گھیراؤ کرکے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔

 

پولیس کے مطابق جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ مقتول ڈرائیور کی شناخت 45 سالہ محمد علی بلوچ ولد شیمل بلوچ کے نام سے ہوئی ہے۔

Advertisement

 

پولیس کا کہنا ہے کہ امتیاز پالاری اپنے گاؤں شادی کی تقریب میں جاتے ہوئے راستہ بھٹک کر دوسری طرف نکل گئے، جہاں کھڑے نامعلوم مسلح ملزمان نے جماعتِ اسلامی کے رہنما کی گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا اور گاڑی نہ روکنے پر ملزمان نے فائرنگ کر دی۔

 

دوسری جانب گزشتہ رات کراچی کے علاقہ انچولی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پاسبان عزا کے جنرل سیکٹریٹری اور امام بارگارہ خیرالعمل فیڈریشن کے سابق صدر سلمان حیدر کو گولیاں مار کرہلاک کردیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے 4 گولیاں فائر کیں۔

 

Advertisement

فائرنگ کے نتیجے میں 39 سالہ سلمان حیدر ولد سید محمد حیدر شدید زخمی ہو گئے جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ پولیس نے واقعہ میں ٹارگٹ کلنگ کا شبہ ظاہر کیا ہے۔

 

 ترجمان مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے سلمان حیدر کے قتل کی مذمت کی گئی ہے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے امتیاز پالاری کی گاڑی پر فائرنگ اور  سلمان حیدر کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سلمان حیدر اور امتیاز پالاری کے ڈرائیور کےاہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔

 

حافظ نعیم الرحمان نے حکومت سندھ سے حملہ آوروں کی گرفتاری اور انہیں سزا دلوانے کا مطالبہ کرتے ہوئے حیدرآباد پریس کلب پر مظاہرے کا اعلان بھی کیا۔ جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ سلمان حیدرکا  قتل  بے امنی پھیلانے  اور فرقہ وارانہ کشیدگی پیداکرنےکی سازش ہے۔

Advertisement

 

حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا کہ سلمان حیدر کےقاتلوں کوفی الفورگرفتارکیا جائے ساتھ ہی امتیاز پالاری  پر قاتلانہ حملہ کرنےوالوں کو قرار  واقعی سزادی جائے۔  انھوں نے کہا کہ  سندھ حکومت اور محکمہ پولیس شہریوں کےتحفظ میں ناکام ہوگئے ہیں امتیاز پالاری  پر قاتلانہ حملےکےخلاف دوپہر 3 بجے حیدرآباد پریس کلب پرمظاہرہ ہوگا۔

 

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement