Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں 2 مارچ کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، سردی کی شدت میں اضافہ متوقع

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ایک بار پھر سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں 2 مارچ کو گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں داخل ہونے والے مغربی ہواؤں کے سلسلے کے اثرات کے سبب  جمعے تک کراچی پہنچ جائیں گے اور اس کے زیر اثر جمعہ کی رات یا ہفتہ کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشگوئی کی گئی ہے کہ کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے دوران معمول سے زیادہ ہوائیں چل سکتی ہیں۔ بارش کے نتیجے میں شہر میں درجہ حرارت میں کمی ہوگی جسکے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا اور خنکی بڑھ جائے گی۔

محکمہ موسمیات  نے  بدھ اور جمعرات کو کراچی میں زیادہ وقت دھوپ نکلے رہنے کی پیش گوئی کی ہے، منگل کو دن بھر شہرقائد بلوچستان کی تندوتیزہواؤں کی زد میں رہا اور اس  وقت بھی تیز ہوائیں چل رہی ہیں، شمال مشرقی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار45کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی جبکہ شہر کے مضافاتی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلیں۔

کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 17ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گذشتہ روز کے مقابلے میں 2.8ڈگری کمی سے27.3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts