Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں 2 دن میں 400 ملی میٹر بارش ہوئی، 95 فیصد علاقوں سے پانی نکال دیا، شرجیل میمن

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کراچی کے 95 فیصد علاقوں سے بارش کے بعد جمع ہونے والے پانی کی نکاسی کردی گئی ہے۔ دیگر علاقوں سے بھی آج پانی نکال دیا جائے گا۔

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے انکشاف کیا کہ کراچی میں کچھ علاقوں میں بادل پھٹے اور دو روز کے دوران 400 ملی میٹر بارش ہوئی، بارشوں کے بعد سڑکوں پر پانی تھا تاہم سندھ حکومت نے قدرتی نکاسی اور پمپنگ کے ذریعے پانی نکال دیا ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ اس وقت کراچی کی 95 فیصد سڑکیں کلیئر ہوچکی ہیں، ، اولڈ سٹی ایریا میں مسئلہ ہے، کسٹم ہاؤس پر پمپنگ کا عمل جاری ہے، اولڈ سٹی ایریا کو بھی آج کلیئر کردیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سمندر میں ہائی ٹائیڈ کی وجہ سے بھی پانی کی نکاسی میں رکاوٹ ہوئی تاہم امدادی سرگرمیوں کی وزیر اعلیٰ سندھ خود نگرانی کر رہے ہیں اور پوری مشینری موجود ہے، صوبائی وزرا، ایڈمنسٹریٹر کراچی سڑکوں پر موجود رہے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا نالوں میں بھوریاں اور سیمینٹڈ بلاکس ڈالے گئے تھے، کراچی میں بارشوں کے دوران جو جانی نقصان ہوا اس کی ذمے دار کے الیکٹرک ہے۔

Advertisement

کراچی میں تباہی جو مصطفیٰ کمال کے دور میں ہوئی اس کی مثال نہیں ملتی، ان کے دور میں 200 لوگ مارے گئے، وہ جتنا بھی پروپیگنڈا کرلیں فرق نہیں پڑتا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ایم کیو ایم اتحادی ہے اور ہمیں اس کا بڑا احترام ہے، ہم پوری رات جاگتے رہے لیکن ہم نے کسی پر احسان نہیں کیا کیونکہ شہریوں کی خدمت ہماری ذمے داری ہے

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement