Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں 100 سے زائد اسکولوں کے 30 ہزار طلبہ درسی کتابوں کے بغیر پڑھنے پر مجبور

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کئی طالب علموں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔ ضلع شرقی کے 100 سے زائد اسکولوں میں 30 ہزار کے قریب بچے بغیر درسی کتب کے پڑھنے پر مجبور ہیں۔

روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے ضلع شرقی کے 100 سے زائد اسکولوں کے 30 ہزار طلبہ کو تدریسی عمل شروع ہونے کے بعد 22 دن گزرنے کے باوجود درسی کتب نہ ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔

روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق درسی کتب گزشتہ ایک ماہ سے گودام میں پڑی ہیں لیکن ڈی او ایسٹ یار محمد بلادی کی طرف سے اسکولوں میں کتابیں فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 100 سے زائد اسکولوں کے 30 ہزار کے قریب طلبہ بغیر درسی کتب کے ہی پڑھنے پر مجبور ہیں۔ جسکے باعث ان مستقبل کے معماروں کا مستقبل داؤ پر ہے۔

جنگ کی رپورٹ کے مطابق پی آئی بی کالونی کے فرابی اسکول کی ایک ٹیچر کا کہنا ہے کہ  ڈائریکٹر اسکولز سیاسی پس نظر رکھنے کے باوجود بھی ڈی او کے آگے بے بس ہیں اور کئی بار یاد دہانی کے باوجود کورس کی کتابیں نہیں دی جارہی ہیں۔

Advertisement

فرابی اسکول کی ٹیچر کا کہنا ہے کہ بچوں کے پاس درسی کتب نہیں ہونے کے باعث طلبہ کا پورا مہینہ ضائع ہوگیا ہے جبکہ ڈی او کی ساری توجہ دوسری طرف ہے۔

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement