Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں یوم القدس کی ریلی کا انعقاد، ٹریفک پلان جاری

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی سمیت ملک بھر میں آج مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور مسجد اقصٰی میں ہونے والی صیہونی جارحیت کے خلاف عالمی یوم القدس منایا جارہا ہے۔

کراچی میں تحریک آزادی القدس کی جانب سے یوم القدس کی مرکزی ریلی نمائش چورنگی سے تبت سینٹر تک نکالی جائے گی۔ مرکزی ریلی سہ پہر 3 بجے شروع ہوگی۔

تحریک آزادی القدس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عالمی یوم القدس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ علاقائی سطح پر اس سلسلے میں مظاہرے کئے جارہے ہیں جبکہ مرکزی ریلی سہ پہر 3 بجے نمائش چورنگی سے نکالی جائے گی۔

کراچی میں یوم القدس کی مرکزی ریلی کے لئے سیکیورٹی اور ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔  ایم اے جناح روڈ کو نوائے وقت سے تبت سینٹر تک بند کردیا گیا ہے۔ مخصوص پاس والی گاڑیوں کو ریلی کے مقام پر جانے کی اجازت ہے۔

پانچ سو سے زائد سے زائد امامیہ اسکاوٹ اور رضاکار پولیس اور رینجرز کے ہمراہ فرائض انجام دے رہے ہیں، ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ ریلی کی سیکیورٹی پر تقریبا 2 ہزارسیکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے۔

Advertisement

تبت سینٹر پر اختتامی جلسے کے لئے اسٹیج قائم کیا گیا ہے۔ ترجمان نے کراچی کے باسیوں سے آزادی بیت المقدس ریلی میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔ 

ٹریفک پولیس کے مطابق ریلی کے روٹ کی اطراف کی تمام سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر بند کیا جارہا ہے اور ٹریفک کے لئے متبادل راستے رکھے گئے ہیں۔

پولیس نے مزید بتایا کہ نمائش آنے والے ٹریفک کو سولجر بازار کی جانب موڑا جائے گا اور تبت سینٹر سے ٹریفک کو نیو ایم اے جناح روڈ اور لکی اسٹاربھیجا جائے گا۔ ریلی کے اختتام پر تمام روڈ کھول دیے جائیں گے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement