Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں یومِ علی ؓ پر جلوس کے راستے ٹریفک کیلئے بند ہوں گے، کمشنر کراچی کی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی زیر صدارت یومِ شہادت حضرت علی ؓ  کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سید شبر رضا ، علامہ سید فرقان حیدر ، علامہ سید باقر حسین زیدی ، شمس الحسن شمسی ، سید حسن مہدی و دیگر نے شرکت کی۔

 

کمشنر نے علماء کرام کو جلوسوں اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ یومِ علی ؓ  کے انتظامات کے سلسلے میں پولیس، رینجرز اور شہری انتظامیہ متعدد اجلاس کر چکی ہے۔

 

کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنر ایسٹ کو نمائش چورنگی پر غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ  فوری ختم کرنے کی ہدایت کی۔ شہر کے بڑے جلوسوں کے راستوں پر روشنی اور امام بارگاہوں کے اطراف میں روشنی کے خصوصی انتظامات یقینی بنانے کا بھی حکم دیا۔




کراچی پولیس نے 23 اپریل ہفتے کو یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر مرکزی جلوس کا ٹریفک پلان جاری کردیا ہے۔  21 رمضان المبارک کو مرکزی مجلس نشتر پارک میں ہوگی اور اختتام مجلس کے بعد جلوس دوپہر 1 بجے برآمد ہوگا۔

 

Advertisement

 ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ماتمی جلوس اپنے روایتی راستوں سے گزرتا ہوا کھارادر حسینیہ ایرانیان امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس نشتر پارک سے نمائش، ایم اے جناح روڈ، سی بریز سے صدر ایمرپریس مارکٹ پہنچے گا اور صدر ریگل سے گزرتا ہوا جلوس تبت سینٹر پر ایک بار پھر ایم اے جناح روڈ پر آئے گا۔

 

جلوس ایم اے جناح روڈ پر بولٹن مارکیٹ سے کھارادر حسینیہ امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس نشتر پارک سے روانہ ہوتے ہی جلوس کے راستے عام ٹریفک کے لئے بند کر دیئے جائیں گے جبکہ متبادل راستوں پر رہنمائی کے لئے ٹریفک پولیس کے اہلکار موجود ہونگے۔

 

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement