Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں گیس پریشر کو بہتربنانے کیلئے سوئی سدرن کمپنی کا کاٹھوڑ سے سرجانی تک گیس پائپ لائن منصوبے کا افتتاح

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے کراچی میں گیس پریشر کو بہتر بنانے کے لیے کاٹھوڑ سے سرجانی تک گیس پائپ لائن منصوبے کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ترجمان سوئی سدرن کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کے مینجنگ ڈائرکٹر عمران منیار نے ویسٹرن ریجن کو فیس کی فراہمی کے لیے پائپ لائن منصوبے کا افتتاح کیا۔

گیس پائپ لائن منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب اٹک سیمنٹ پاور پلانٹ کے مین والو اسمبلی پر کی گئی۔ تجویز کردہ منصوبہ آر ایل این جی گیس کو صارفین تک پہنچانے کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوگا۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ گیس پائپ لائن منصوبے سے سائٹ ایریا اور حب ٹاؤن میں گیس کی طلب کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ گیس منصوبے سے ڈسٹری بیوشن سسٹم کی آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنایا جائے گا۔ 

ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق یہ منصوبہ  12 انچ اور 20 انچ قطر کی لائنوں میں کم پریشر کے مسائل کو حل کرنے میں مدد گار ہوگا۔ منصوبہ 5.1 ارب روپے کی لاگت سے جون 2024 تک مکمل کرلیا جائے گا۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement