Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں کورونا کیسز میں مذید کمی، شرح 15 فیصد سے کم ہوگئی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر سے شہریوں کی بڑی تعداد متاثر ہورہی ہے لیکن ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں عائد پابندیوں کے بعد کورونا کیسز میں کمی آئی ہے۔ شہر قائد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 15 فیصد سے کم ہوگئی ہے۔

 

محکمہ صحت کے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 13.74  فیصد رہی۔ شہر قائد میں بدھ کے روز 7672 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 1054 افراد کورونا میں مبتلا پائے گئے۔

 

آزادکشمیر کا دارلحکومت مظفرآباد مہلک وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔ جہاں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 27.38  فیصد ریکارڈ کی گئی۔

 

کراچی کو نشانہ بنانے کے بعد مہلک وائرس نے صوبہ خیبرپختونخوا  کو نشانہ بنایا ہے۔ خیبرپختونخوا کے تین بڑے شہروں میں کورونا کیسز کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح مردان میں 23.75 فیصد، پشاور میں 20.61 فیصد اور نوشہرہ میں 20.78 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

 

نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر کے مطابق مجموعی طور پر پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.94 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6377 کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے۔ ملک میں عالمی وبا سے متاثرہ کلُ مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 48 ہزار 663 ہوچکی ہے۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement