Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں کورونا پابندیوں میں نرم، محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا

کورونا میں کمی آنے کے بعد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی ہدایت پر محکمہ داخلہ سندھ نےکورونا ایس او پیز سے متعلق نئے احکامات جاری کردیئے۔ کراچی سمیت سندھ کے دیگر 10 فیصد سے کم کورونا شرح والے شہروں میں عائد پابندیاں نرم کردی گئیں۔


سندھ میں 500افراد پر مشتمل انڈور تقریبات کی اجازت دے دی گئی تاہم تمام افراد کا ویکسی نیٹڈ ہونا ضروری ہوگا۔ آؤٹ ڈور تقریبات میں مکمل ویکسی نیٹڈ افراد شرکت کرسکتے ہیں۔ ریسٹورنٹ اور ہوٹلوں میں انڈور اور آؤٹ ڈور کھانے کی بھی اجازت دے دی گئی۔


جمز ، سینیما، مزارات، پارکس اور اسپورٹس کلبس مکمل کھولے جاسکتے ہیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں ویکسین شدہ 80 فیصد مسافروں کو سواری کی اجازت ہوگی۔  28 فروری تک پبلک ٹرانسپورٹ میں کھانے دینے پر پابندی برقرار رہے گی۔


نوٹی فکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے کورونا ایس او پیز کے ساتھ مکمل کھولے جاسکتے ہیں۔ کاروباری مراکز پر وقت کی پابندی ختم کردی گئی۔ دفاتر میں ویکشن شدہ ملازمین کو 100 فیصد حاضری کی اجازت ہوگی۔
Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts