Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں کل سے پولیو مہم کا آغاز، 24 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کل بروز پیر 23 مئی سے پولیو مہم کا آغاز ہورہا ہے۔ مہم کے دوران 5 سال کی عمر تک کے 24 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے، 6 ماہ سے 5 سال کی عمر تک کے بچوں کو وٹامن کی اضافی خوراک بھی دی جائے گی۔

 

کمشنر کراچی محمداقبال میمن کا کہنا ہے کہ کراچی پولیو ٹاسک فورس نے انسداد پولیو مہم کے انتظامات مکمل کرلئے ہیں، مہم ایک ہفتہ جاری رہے گی اور 29 مئی کو ختم ہوگی۔

 

محمداقبال میمن کا کہنا ہے کہ تمام ڈپٹی کمشنرز ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے ساتھ رابطہ اور تعاون کرکے انتظامات کررہے ہیں، ہر ممکن کوشش کی جائے گی کہ مہم میں بچوں کو پولیو پلانے کا ہدف مکمل ہو تا کہ پاکستان کو پولیو فری ملک بنایا جاسکے۔

 

کمشنر نے کہا کہ کراچی میں انسداد پولیو کی کوششوں کے مثبت نتائج برامد ہوے ہیں ،انھوں نے کہا رہ جانے والے اور انکار کرنے والے بچوں میں کمی ہوئی ہے، جولائی 2020 سے اب تک کراچی میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

 

اس کامیابی پر انھوں نے دمام ڈپٹی کمنرز، محکمہ صحت، عالمی پارٹنرز اور پولیو ورکرز اور ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا انھوں نے امید ظاہر کی یہ یہ کوششیں پولیو کے مکمل خاتمہ تک اسی طرح جاری رہیں گی۔

Advertisement

 

کمشنر کراچی محمداقبال میمن نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں اس میں ان ہی کا فائدہ ہے اس سے انسداد پولیو کے قومی مقصد کو پورا کر نے میں مددملے گی۔

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement