Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں کل سے سندھ حکومت کی پیپلز بس سروس کے تجرباتی آپریشن کا آغاز ہوگا

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

سندھ حکومت کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے سندھ پیپلز انٹرا ڈسٹرکٹ بس سروس کی ٹیسٹ ڈرائیو شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ کل بروز ہفتہ شہرقائد میں تجرباتی طور بسیں چلائی جائیں گی۔

پیپلز بس سروس کے تجرباتی آپریشن کا فیصلہ  صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت سندھ پیپلز انٹرا ڈسٹرکٹ  بس سروس سے متعلق اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ عبدالحلیم شیخ ، سیکریٹری اطلاعات عبدالرشید سولنگی ، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ الطاف حسین ساریو اور دیگر شریک ہوئے۔

صوبائی وزیرٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے اجلاس میں ہدایت کی کہ بس سروس کا ٹیسٹ ٹرائل ہفتے کو شام 4 بجے شروع کیا جائے۔  پیپلز بس سروس کے روٹ ون پر ماڈل کالونی سے آواری ٹاور تک ٹیسٹ ڈرائیو کا انعقاد کیا جائے گا۔ 


شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کراچی کے شہری بے چینی سے بس سروس کے آغاز کا انتظار کر رہے ہیں۔  ٹیسٹ ڈرائیو کا مرحلہ مکمل ہونے کے چند روز بعد بس سروس کا باقاعدہ آغاز کردیا جائے گا۔

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کراچی کے پبلک ٹرانسپورٹ کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے جا رہی ہے۔  اس ضمن میں محکمہ ٹرانسپورٹ دن رات کام کر رہا ہے تاکہ شہریوں کو جدید ماس ٹرانزٹ کی سہولیات فراہم کر سکیں۔  محکمہ ٹرانسپورٹ کی کاوشیں عوام کو جلد نظر بھی آئیں گی۔ 
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement