Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں کلاک ٹاور پر پولیس اہلکاروں کا شہری سے رقم چھیننے اور تشدد کرنے کا الزام ثابت، شہری چاہے تو مقدمہ درج کراسکتا ہے، عدالت کا حکم

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

ایڈیشنل ڈسٹرک اینڈ سیشن عدالت جنوبی میں کراچی کے علاقے کلاک ٹاور پر شہری پر تشدد کرنے اور پیسے چھینے کی سوشل میڈیا پر چلنے وائرل ہونے ویڈیو سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

متاثرہ شہری کی درخواست پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن جنوبی نے انکوائری رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ انکوائری رپورٹ میں پولیس اہلکاروں کا اختیارات سے تجاوز اور شہری پر تشدد ثابت ہوگیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 26 نومبر کو کلاک ٹاور کے قریب پولیس اہلکاروں نے دانش نامی شہری سے تلاشی کے دوران ایک لاکھ ستر ہزار روپے لئے۔ تلاشی کے بعد رقم واپس کی تو پچیس ہزار روپے کم دیئے جس پر شہری نے 15 پر کال کرکے رپورٹ کی۔

انکوائری رپورٹ کے مطابق پولیس اسٹیشن پہنچنے پر شہری کے خلاف درج پرانے مقدمات کی بنیاد پر اسے لاک اپ کردیا گیا۔ انکوائری کے دوران ثابت ہوا کہ پیٹرولنگ پارٹی نے شہری سے تلاشی کے دوران رقم نکالی، پیٹرولنگ پارٹی نے شہری سے بدتمیزی بھی کی، تھانے میں ایس ایچ او کی موجودگی میں کانسٹبل امیر نے شہری پر تشدد کیا۔

ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں نے شک کی بنیاد پر حراست میں رکھ کر اختیارات کا غلط استعمال کیا، انکوائری میں شہری کی  حراست غیر قانونی ثابت ہوئی ہے، دوران حراست شہری پر ایک بار پھر پیٹرولنگ پارٹی نے تشدد کیا۔

Advertisement

ایس ایچ او کی جانب سے غیر قانونی اقدامات روکنے کی کوشش نا کرنا ثابت کرتا ہے کہ تمام اقدامات ایس ایچ او کی ملی بھگت سے ہوئے، ساحل تھانے کی حدود میں پیٹرولنگ پارٹی کی جانب سے شہریوں کو ہراساں کرنے اور بھتہ طلب کرنے کی واقعات رونماہوتے رہے ہیں۔

انکوائری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ واقعہ بھی انہی واقعات کا تسلسل ہے، ایس ایچ او کی ملی بھگت کے بغیر تسلسل سے ایسے واقعات پیش نہیں آسکتے۔ 

عدالت نے پولیس رپورٹ پر شہری کو پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمے کااختیار دیدیا۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ شہری اگر چاہے تو پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کروا سکتا ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement