Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں کسٹمز کی کارروائی میں 7 کروڑ روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کسٹمز نے کارروائی کرکے اسمگل شدہ سامان کی بڑی کھیپ پکڑلی۔ برآمد کی گئی اشیاء کی مالیت پاکستانی کرنسی میں 7 کروڑ روپے کے قریب بنتی ہے۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کسٹم انفورسمنٹ کلیکٹریٹ کراچی کے اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔ 

کراچی کے اولڈسٹی ایریا کے علاقے میٹھادر اور شاہراہ لیاقت پر کی جانے والی کارروائی کئی گھنٹے تک جاری رہی۔ ترجمان پاکستان کسٹمز کے مطابق ٹیم نے میٹھادر کے علاقے میں ایک گودام پر چھاپہ مارا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ نے کارروائی میں 7 کروڑ روپے مالیت کی اشیاء ضبط کی ہیں جس میں غیر ملکی سگریٹ، بھارتی گٹکا اور فلیوورڈ تمباکو شامل ہے۔

ترجمان کے مطابق ضبط شدہ سامان کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ سیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement