Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ، 24 گھنٹوں میں 66 نئے کیس رپورٹ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان کے سب سے بڑی شہر کراچی میں ڈینگی وبا پھیلنے لگی۔ جگہ جگہ جمع پانی اور مچھروں کی بہتات کے باعث ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی شہر میں 66 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ صحت سندھ کی جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ صوبہ سندھ میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اور ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔

محکمہ صحت سندھ  کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سندھ میں 73 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 66 کا تعلق کراچی سے ہے۔

محکمہ صحت سندھ  نے بتایا کہ ضلع وسطی میں 27 ، ضلع شرقی میں 15، ضلع جنوبی میں 13 اور ضلع ملیر میں 2 کیس رپورٹ ہوئے۔ ضلع کورنگی، ضلع غربی اور ضلع کیماڑی سے 3 ، 3 ڈینگی کے مریض سامنے آئے۔

محکمہ صحت سندھ کا مزید کہنا ہے کہ رواں ماہ اگست میں  کراچی  بھر میں 1200 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ سندھ بھر میں 2 ہزار 501 کیسز رپورٹ ہوئے۔ 

Advertisement

ڈینگی بخار دنیا بھر میں مچھروں سے سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والا مرض ہے اور یہ 4 اقسام کے ڈینگی وائرسز کا نتیجہ ہوتا ہے۔

ڈینگی کے  مرض سے بچاؤ کے لیے سب سے اہم چیز یہ ہے کہ کسی بھی جگہ پانی جمع نہ ہونے دیا جائے، عام لوگوں کی توجہ صرف گندے پانی کی جانب جاتی ہے لیکن اس مرض کو پھیلانے میں اہم ترین کردار صاف پانی ادا کرتا ہے۔

مچھر دانیوں اور اسپرے کا استعمال لازمی ہے کیوں کہ ایک مرتبہ یہ مرض ہوجائے تو اس وائرس کو جسم سے ختم ہونے میں دو سے تین ہفتوں تک کا وقت لگ سکتا ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement