Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے بیوہ خاتون اور 2 سالہ بچے کو قتل کردیا

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤں میں ڈاکوؤں نے بیوہ خاتون اور اسکے کمسن بیٹے کی جان لے لی۔ ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے انتہائی بے دردی سے قتل کیا اور فرار ہوگئے۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ کراچی میں شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود میں قائدآباد گوشت گلی میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد ڈکیتی کی غرض سے گھر میں داخل ہوگئے۔

نامعلوم ملزمان نے گھر میں بیوہ خاتون کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا جبکہ خاتون کے 2 سالہ بچے کو پانی کے ٹینک میں ڈبو کر قتل کردیا۔ مقتولہ کی شناخت 35 سالہ فائزہ کے نام سے ہوئی جبکہ بچے کی 2 سالہ زوہان سے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون گھر میں عدت پر تھیں اور شوہر کے انتقال کے بعد گھر میں اکیلی ہی رہتی تھیں۔ 

جیو نیوز سے خاتون کے بھتیجے حماد نے بتایا ہے کہ شام میں چچی کے گھر کا چکر لگایا تو مرکزی دروازہ بند نہیں تھا بلکہ کمرے کا دروازہ اندر سے بند تھا، اس کے بھی 2 ،3 دفعہ چکر لگایا تو پھر ہمیں شک ہوا۔

رات 8 بجے کے بعد میری والدہ اور بہن آئے، کھڑکی سے جھانک کر دیکھا تو چچی خون میں لت پڑی تھیں، جبکہ بچے کی لاش پانی کے ٹینک سے ملی ہے۔پولیس کے کرائم سین یونٹ نے جائےوقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے ہیں۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق گھر کی الماری کھلی ہوئی تھی اور گھر سے سونا اور نقد رقم اور مقتولہ کا موبائل فون بھی غائب تھا، مقتولہ اپنے شوہر کی دوسری بیوی تھی، پہلی بیوی سے مقتولہ کے شوہر کو کوئی اولاد نہیں تھی۔

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement