Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں ڈکیتی کی ایک اور واردات، مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ قتل

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

شہر قائد میں اسٹریٹ کرمنل بے لگام ہوگئے۔ بے رحم ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی جان لے لی۔ گلشن اقبال میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ کو قتل کردیا گیا۔

 

کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 16 میں ڈکیتی کی واردات ہوئی۔ ڈکیتی کے دوران سیکیورٹی گارڈ سیف اللہ نے ڈاکوؤں کو پکڑنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔

 

فائرنگ کے نتیجہ سیکیورٹی گارڈ سیف اللہ جاں بحق ہوگیا۔ ڈاکو واردات کے بعد سیکیورٹی گارڈ کا بھی اسلحہ ساتھ لے کر فرار ہوگئے۔

 

گزشتہ روز نارتھ ناظم آباد میں بھی ڈاکوؤں نے سماء ٹی وی کے صحافی کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو پکڑنے کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا تھا۔

 

واضح رہے گزشتہ چند ہفتوں میں شہر کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ کراچی پولیس چیف کی تبدیلی کے بعد بھی کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں تھم نہیں سکیں اور تقریباً روز ہی شہری اپنی جان و مال سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔

Advertisement

 

ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔ جلد شہر میں امن و امان کی فضا قائم کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement