Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی کے علاقے شیرشاہ گلبائی میں ڈاکوؤں نے نے پیٹرول پمپ پر ڈکیتی کرنے کے لیے سیکیورٹی گارڈ کو گولی مار کر قتل کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  شیر شاہ گلبائی میں پٹرول پمپ پر فائرنگ سے سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا، یہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا،واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی ہے۔

فوٹیج میں دیکھاجاسکتا ہے کہ ڈاکو نے ڈکیتی کیلئے پٹرول پمپ پر تعینات سکیورٹی گارڈ سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی تھی جس پرگارڈ نے مزاحمت کی تو ڈاکو نے اس پر فائرنگ کر دی جس سے سکیورٹی گارڈ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مقتول قمر الدین سکیورٹی گارڈ کا تعلق رانی پور سے تھا اور وہ 2 سال سے پٹرول پمپ پر سکیورٹی گارڈ کی ڈیوٹی کر رہا تھا۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم نے سکیورٹی گارڈ کو قتل کرنے کے بعد کیشیئر سے رقم چھیننے کی کوشش کی، واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement