Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، 27 سالہ نوجوان جاں بحق

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ شارع فیصل پر موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیپو سلطان پولیس کا کہنا ہے کہ شارع فیصل فائن ہاؤس کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 27 سالہ فہد احمد نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لیجائی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں نوجوان فہد کو سینے پر گولی لگی تھی ،

مقتول کی جیب سے ملنے والے شناختی کارڈ پر اس کا پتہ ڈسٹرکٹ سینٹرل فیڈرل بی ایریا ماذیہ اسکوائر درج ہے ، واقعہ کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو وہاں سے نائن ایم ایم پستول کے 5 خول ملے ہیں جنھیں قبضے میں لے لیا گیا اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement