Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں ڈاؤ یونیورسٹی کے آج ہونے والے تمام امتحانات ملتوی

کراچی میں ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیرِ اہتمام آج بروز بدھ 25 مئی کو ہونے والے تمام امتحانات سیاسی کشیدگی اور سڑکوں کی بندش کے باعث ملتوی کردیے گئے۔

 

ناظم امتحانات ڈاکٹر راشد قدیر کے مطابق آج ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائنسز میں ایم بی بی ایس فورتھ پروفیشنل کا آرتھوپیڈک کا سپلیمنٹری امتحان ملتوی کردیا گیا ہے۔

 

بی ڈی ایس فائنل ائیر کا آپریٹوف ڈینٹسٹری کا سپلیمنٹری امتحان ملتوی کردیا گیا جبکہ ایم بی بی ایس فائنل ائیر میڈیسن کے ضمنی امتحانات بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔

 

پی ایچ ڈی فرسٹ ائیر سیمسٹر (2) کا ری ٹیک امتحان بھی آج ممکن نہیں ہوسکا۔ نئی امتحانی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا جب کہ باقی تمام امتحانات اپنی مقررہ تاریخوں کے مطابق ہوں گے۔

 

واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے ساتھ ساتھ مختلف شہروں میں احتجاج کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

 

کراچی میں بھی پی ٹی آئی کی جانب سے نمائش چورنگی کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ کرنے اور دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن رات گئے ہی نمائش چورنگی آنے والے تمام سڑکوں کو کنٹینر لگاکر بند کردیا گیا ہے۔

 

سندھ حکومت کی جانب سے کراچی سمیت صوبے بھر میں دفعہ 144 بھی نافذ کی گئی ہے جسکے تحت جلسے جلوس کرنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔ سندھ بھر میں دفعہ 144 ایک ماہ کیلئے عائد کی گئی ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts