Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں چینی کی فی کلو قیمت 100 روپے تک پہنچ گئی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ریٹیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت کی سینچری مکمل ہوگئی۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں چینی کی فی کلو قیمت 100 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 85 روپے ہے۔

ہول سیل مارکیٹ میں نومبر کے وسط سے اب تک ایک کلو چینی کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے، تاجروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہول سیل میں چینی کی قیمت 90 روپے کلو تک پہنچ سکتی ہے۔

دوسری جانب حکومتی ہدایت کے باوجود گنے کی کرشنگ شروع نہ کرنے پر پنجاب کی 6 شوگر ملز کے خلاف ایف آئی آر درج  کرلی گئی ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement