Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں چوری ہونے والی موٹرسائیکلیں 2 ہزار روپے میں بلوچستان منتقل ہونے کا انکشاف

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی میں مختلف مقامات سے چوری کی جانے والی موٹرسائیکلیں بلوچستان منتقل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس نے ایک ملزم کو موٹرسائیکل منتقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔


اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں مدینہ کالونی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا جبکہ اسکا ایک ساتھی فرار ہوگیا۔


گرفتار ہونے والے ملزم نے پولیس کو بتایا کہ وہ بلوچستان سے کوسٹر میں بیٹھ کر کراچی آتا ہے اور اسکا ساتھی جمیل موٹرسائیکل لفٹنگ کے لئے اسے ساتھ لے جاتا ہے۔ موٹرسائیکل اٹھانے کے بعد اسے بلوچستان منتقل کردیا جاتا ہے جسکے اسے 2 ہزار روپے ملتے ہیں۔


Advertisement

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو پہلے بھی گرفتار کیا جاچکا ہے جو ضمانت پر رہا ہوگیا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم کے ساتھی جمیل کی تلاش شروع کردی گئی ہے اسے بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔


پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے اپنے شناختی کارڈ کی الیکٹرونک چپ بھی نکال رکھی تھی تاہم ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔


واضح رہے کراچی میں رواں سال اسٹریٹ کرائم اور رہزنی کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ پولیس اب تک جرائم پیشہ افراد کو لگام ڈالنے میں ناکام رہی ہے۔ 

Advertisement


سی پی ایل سی کے مطابق کراچی میں 2022 کے ابتدائی دو ماہ میں 7989 موٹرسائیکلیں چوری یا چھینی جاچکی ہیں۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement