Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں چاند رات پر ہوائی فائرنگ سے ایک بچہ جاں بحق، 20 سے زائد زخمی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی میں عید الفطر کا چاند نظر آنے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ 

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس اور ریسکیو ذرائع  کا کہنا ہے میٹروول ضیاء کالونی مدینہ مسجد کے قریب فائرنگ سے 15 سالہ بچہ حسن اللہ جاں بحق ہوا۔

نارتھ ناظم آباد، اورنگی ٹاؤن صابری چوک، رئیس امروہی کالونی، لیاری، نیو کراچی، فاطمہ جناح کالونی، ناظم آباد، قائد آباد، لیاقت آباد، بلدیہ یوسف گوٹھ، رشید آباد سوات محلہ اور دیگر علاقوں میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے کے واقعات میں 3 بچوں اور خاتون سمیت 17 افراد زخمی ہوئے۔

سولجر بازار اور لیاری علی محمد محلہ ڈگری اسکول ان علاقوں میں گھر میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے کے 15 سالہ مجیب علی اور 50 سالہ امجد زخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والوں کو عباسی شہید، جناح اور سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

فائرنگ کے واقعات کے بعد کراچی پولیس چیف ‏جاوید عالم اوڈھو کی جانب سے شہر میں پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ کراچی کے تمام ایس ایس پیز، ایس پی، ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوز کو اپنے علاقوں میں گشت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement