Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں پی ٹی آئی عہدیدار طارق شفیع کے گھر پر ایف آئی اے کا چھاپہ، 2 موبائل فون ضبط

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے بیرون ممالک سے رقوم کی غیر قانونی طور پر منتقلی کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف رہنما طارق شفیع کے گھر پر چھاپا مارا۔ 

چھاپہ مارنے والی ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کی ٹیم گزشتہ روز سے ہی مسلسل طارق شفیع کی رہائش گاہ کے باہر موجود تھی، ایف آئی اے حکام کو شبہ تھا کہ وہ گھر میں ہی موجود تھے۔

ایف آئی اے کی ٹیم جمعرات کی دوپہر کے ڈی اے اسکیم ون میں طارق شفیع کی رہائش گاہ پہنچی تھی، اہل خانہ نے طارق شفیع کی رہائش گاہ پر عدم موجودگی کا بتایا۔ 

ایف آئی اے ٹیم کی جانب سے عدالت سے سرچ وارنٹ حاصل کرنے کے بعد گھر کی سرچنگ کی گئی تاہم طارق شفیع گھر میں موجود نہیں تھے۔

ایف آئی آر کے مطابق امن فاؤنڈیشن کےنام سے بیرون ملک ملنے والے لگ بھگ 9 ارب روپے کی امدادی رقم ملزمان نے ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کرکے خردبرد کی یا خیراتی مقصد کیلئے حاصل کی گئی رقم دیگر مقاصد کےاستعمال کی گئی۔ 

Advertisement

یہ امدادی رقم بیرون ملک سے طارق شفیع کے کراچی میں واقع بینک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی گئی جو بعد میں پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں بینک اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی۔ 

عارف نقوی کی گرفتاری کے بعد سیشن جج نے ایف آئی اے کو تفتیش کی اجازت دی تھی۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق اس غیر معمولی خوردبرد کی کڑیاں سابق وزیراعظم عمران خان سے جڑی نظر آتی ہیں۔

ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کی ٹیم  طارق شفیع کے گھرسے 2 موبائل فون ضبط کرنے کے بعد 2 روز سے گھر کے باہرموجود ٹیم واپس روانہ ہوگئی ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement