Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کے خلاف مذید 2 مقدمات درج

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کے خلاف کراچی میں مزید 2 مقدمات درج کر لیے گئے۔ شہباز گل کے خلاف رضویہ سوسائٹی اور سرجانی ٹاؤن تھانوں میں شہریوں نے مقدمات درج کرائے ہیں۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے خلاف پریوینشن آف الیکٹرونک کرائم ایکٹ 2016 سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پولیس کا بتانا ہے کہ سرجانی ٹاؤن تھانے میں شہری دانیال رشید نے ایف آئی آر نمبر 1775/22 درج کرائی جبکہ رضویہ تھانے میں مقدمہ الزام نمبر 598/22 درج کرایا گیا۔

مدعی مقدمہ کے مطابق شہباز گل کی سوشل میڈیا پر پاک فوج کے افسران کے خلاف تقریر دیکھیں، جن میں پاک فوج کے سربراہ اور میجر جنرل رینک کے افسر کے خلاف عوام کو اکسایا گیا ہے۔

درج کرائے گئے مقدمے میں مدعی کا موقف ہے کہ ملزم شہباز گل نے سوچی سمجھی سازش کے تحت تقریر کر کے اسے سوشل میڈیا پر وائرل کیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق شہباز گل نے تقریر کر کے عوام میں آرمی کے خلاف نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی۔

Advertisement

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement