Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں پولی تھین بیگز پر پابندی، فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور معاشی حب کراچی میں بڑھتی ہوئی آلودگی اور شہر میں کوڑا کرکٹ میں اضافہ کے باعث شہری انتظامیہ نے پولی تھین بیگز پر پابندی کے فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

کراچی میں پولی تھین بیگز کی تیاری، خرید و فروخت اور استعمال پر پابندی یقینی بنانے کے لئے کمشنر کراچی، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور بلدیہ عظمیٰ کراچی مشترکہ کارروائی کریں گے۔

 

کراچی میں پولی تھین بیگز پر پابندی کا فیصلہ پلاسٹک شاپرز، پولی تھین بیگز کی تیاری، خرید فروخت اور استعمال کے سبب شہر کے انفرااسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان کے سدباب کے لئے کیا گیا ہے۔

 

اس سلسلے میں ایڈمنسٹریٹر کراچی ، کمشنر کراچی محمد اقبال میمن اور سند ھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ایم ڈی زبیر چنہ نے بھرپور مشاورت کے بعد پولی تھین بیگز پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا۔

 

شہروں میں پولی تھین بیگز کا استعمال اس قدر بڑھ گیا ہے اور استعمال شدہ پلاسٹک کی تھیلیاں پھینک دینے سے نہ صرف شہر میں کوڑا کرکٹ میں اضافہ کا سبب بنتا ہے بلکہ پلاسٹک کی تھیلیوں، پولی تھین بیگز کو جلانے سے زہریلی گیس فضاءمیں شامل ہو کر انسانی صحت پر مضر اثرات مرتب کرتی ہے۔

Advertisement

 

سیوریج لائنیں چوک ہونے کی وجہ سے نکاسی آب کے گلی کوچوں اور سڑکوں پر جمع ہونے سے مکینوں کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement