Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں پولیس افسران اور انکے اہل خانہ کی ذاتی سیکیورٹی پر مامور اہلکار واپس تھانوں میں طلب

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر پولیس اسٹیشنز میں اہلکاروں کی شدید کمی کو پورا کرنے کے لیے پولیس افسران اور ان کے اہل خانہ کی حفاظت پر تعینات اہلکاروں کو واپس تھانوں میں بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق  سٹی پولیس چیف غلام نبی میمن نے ریاست کے خرچ پر مسلح محافظ رکھنے والے تمام رینکس کے افسران کو یہ سہولت واپس دینے کی ہدایت کی ہے۔ زیادہ تر کیسز میں افسران اور ان کے اہل خانہ کی سیکیورٹی کے لیے تعینات یہ اہلکار محض گھریلو ملازموں کے طور پر کام کرتے پائے گئے ہیں۔

 

تمام زونل ڈی آئی جیز سے ایک اعلامیے کے ذریعے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی اور اپنے ماتحت افسران کی سیکیورٹی کے لیے تعینات پولیس اہلکاروں کو واپس لوٹا دیں تاکہ وہ پولیس اسٹیشنز میں باقاعدہ ڈیوٹی سرانجام دے سکیں۔

 

ہدایات میں واضح طور پر اس بات کا ذکر ہے کہ محافظ گارڈز، گن مین، آفس گارڈز اور ہاؤس گارڈز باقاعدہ ڈیوٹی سرانجام دیں گے، ان اہلکاروں کو ہفتے میں 2 دن کی چھٹی بھی دی جائے گی۔

 

رپورٹ کے مطابق کراچی پولیس کو 60 ہزار اہلکاروں کی منظور شدہ نفری حاصل تھی لیکن اس وقت ان کے پاس صرف 41 ہزار کی نفری دستیاب ہے اور 19 ہزار اہلکاروں کی بڑی واضح کمی موجود ہے۔

Advertisement

 

 

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement