Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں پارکنگ ایریا میں گائے باندھنے پر گولیاں چل گئیں، مقدمہ درج کرلیا گیا

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پارکنگ ایریا میں قربانی کیلئے لائی گئی گائے باندھنے پر تنازع ہوگیا۔ جھگڑے میں مسلح افراد نے شدید فائرنگ بھی کی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پارکنگ ایریا میں گائے باندھنے دو افراد کے درمیان جھگڑا ہوا، عمران گھانچی اور کاشف کے درمیان شدید تلخ کلامی کے بعد گولیاں بھی چل گئیں۔

تین روز قبل عمران گھانچی نے کاشف کو جانوروں کا ٹینٹ لگانے سے منع کیا تھا، تاہم ٹینٹ لگائے جانے پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد عمران گھانچی مسلح افراد کو لے آیا اور علاقے میں شدید فائرنگ کی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ موقع پر پولیس پہنچی تو مسلح افراد نے پولیس کو دھکے دیے اور اسلحہ دکھایا، مسلح ملزمان کی فائرنگ کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس کو مل گئی۔

پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی روشنی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، واقعے میں ملوث ملزمان کی شناخت کرلی گئی ہے جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

Advertisement

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement