Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں ٹیلی فون لائن کے مین ہول سے اسلحے سے بھری بوری برآمد

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی کے علاقے کیماڑی میں ٹیلی فون لائن کے مین ہول سے پرانا اسلحہ برآمد ہوا ہے، اسلحہ پرانا، زنگ آلود اور خستہ حالت میں ہے۔

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق ویسٹ وہارف کیماڑی پر پی ٹی سی ایل کے مین ہول سے پرانے اسلحہ سےبھرا بورا برآمد ہوا، مین ہول میں اسلحہ موجودگی کی اطلاع پی ٹی سی ایل ایکسچینج کے ملازم نے دی۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق برآمد اسلحہ میں تین ایس ایم جی رائفل، 12 بور ریپیٹر اور مختلف اسلحہ کی گولیاں شامل ہیں، برآمدہ اسلحہ پرانا، زنگ آلود اور خستہ حالت میں ہے، جسے فرانزک ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری بھیجا گیا ہے۔

ٹیلی فون لائن کے مین ہول سے اسلحہ سے بھری بوری برآمد ہونے پر تھانہ ڈاکس میں نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ کا اندراج کرلیا گیا اور پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement