Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں ٹریفک پولیس کا شہریوں کی مدد کیلئے خصوصی کار پٹرولنگ کا آغاز

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور معاشی حب کراچی میں ٹریفک پولیس نے شہریوں کی مدد کیلئے نئی سروس شروع کردی۔ قائد میں ٹریفک پولیس نے 26 پٹرولنگ کاریں چلا دی ہیں۔

 

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ نے شہریوں کی مدد کے لیے احسن قدم اٹھایا۔ سڑکوں پر اچانک کار یا موٹر سائیکل بند ہونے کی صورت میں شہریوں کو ٹریفک پولیس خصوصی کار مدد فراہم کرے گی۔

 

ٹریفک پولیس نے شہر کے مختلف مقامات پر 26 خصوصی پٹرولنگ کاریں چلا دی ہیں، جن میں ایمرجنسی صورت حال سے نمٹنے کے اوزار اور سامان دستیاب ہے۔

 

ان کاروں میں فرسٹ ایڈ باکس اور پیٹرول کی بوتل بھی موجود ہے، ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ سڑک پر اچانک پیٹرول ختم ہو جائے تو شہریوں کو اتنا پیٹرول فراہم کریں گے کہ مسافر گھر یا پیٹرول پمپ تک جا سکے۔

 

پیٹرولنگ کاروں میں جو سامان موجود ہے اس میں ٹو چین، جمپر، ٹارچ، جیک، پانے اور ایمرجنسی کونز شامل ہیں، ٹریفک پولیس کے مطابق ان کاروں کا مقصد مصیبت میں پھنسے شہری کی فوری مدد کرنا ہے۔

Advertisement

 

ان کاروں اور ان میں موجود اوزاروں کی مدد سے بند گاڑی کو اسٹارٹ کرنے میں معاونت دی جائے گی، جب کہ خراب گاڑی کو ٹو چین کیا جا سکے گا، اور کسی بھی حادثے کی صورت میں ابتدائی طبی امداد بھی دی جائے گی۔

 

کراچی کی مختلف سڑکوں پر اگر شہریوں کو کار یا موٹر سائیکل کے ٹائر پنکچر کا سامنا ہو تو، اب گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، ٹریفک پولیس کی گاڑی کچھ ہی دیر میں ٹائر تبدیل کرنے یا درکار فوری مدد کے لیے پہنچ جائے گی۔

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement