Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں ٹریفک پولیس کا بغیر نمبر پلیٹ چلنے والی موٹرسائیکلیں ضبط کرنے کا اعلان

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی میں ٹریفک پولیس نے موٹرسائیکل چلانے والے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ شہر میں 22 جنوری کے بعد موٹرسائیکلوں پر آگے اور پیچھے نمبر پلیٹ نہ ہونے کی صورت میں چالان نہیں ہوگا بلکہ موٹرسائیکل ہی ضبط کرلی جائیں گی۔

کراچی میں قانون کی خلاف ورزی کرنے والے موٹرسائیکل سوار شہریوں کے لیے ٹریفک پولیس نے ایک اور مہم کا اعلان کردیا جسکے مطابق بغیر نمبر پلیٹ والی موٹرسائیکلیں ضبط کرلی جائیں گی۔

ٹریفک پولیس اعلامئے کے مطابق مہم کا آغاز ہوگیا ہے اور پہلے مرحلے میں 12 سے 22 جنوری تک بغیر نمبر پلیٹ والی موٹرسائیکلوں کے 520 روپے کے چالان کئے جائیں گے۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں سے کہا گیا ہے 22 جنوری تک ہر صورت موٹرسائیکلوں پر نمبر پلیٹ آوایزاں کی جائیں

فیصلے کے مطابق 22 جنوری سے نمبر پلیٹ نہ ہونے پر ٹریفک پولیس موٹرسائیکل ضبط کرلے گی اور نمبر پلیٹ لاکر لگانے تک موٹرسائیکل واپس نہیں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ٹریفک پولیس حکام کی جانب سے اس سے قبل کئی بار ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنے والے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف بھی مہم چلائی گئی تھی اور ہزاروں چالان بھی کئے گئے تاہم اس طرح کے اقدامات کے باجود آج بھی سڑکوں پر بغیر ہیلمٹ شہری سفر کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement