Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کی شکایات درج کرانے کا طریقہ کار

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے جسکی سڑکوں پر روزانہ لاکھوں گاڑیوں کی آمدورفت ہوتی ہے اور اس بے ہنگھم ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے ٹریفک پولیس کے اہلکار جگہ جگہ موجود ہوتے ہیں۔

بے تحاشہ ٹریفک اور منزل پر وقت پہنچنے کی فکر میں جلد بازی کے باعث اکثر کراچی کی سڑکوں پر عوام اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی کے مناظر بھی دیکھنے کو ملتے ہیں۔

کراچی کے شہری ٹریفک پولیس اہلکاروں کے ناروا سلوک کی شکایات کرتے نظر ہیں لیکن ان اہلکاروں کی باضابطہ شکایات درج کرانے کا بھی طریقہ کار موجود ہے جس سے بیشتر شہری لاعلم ہیں۔

کراچی ٹریفک پولیس میں ویسے تو بہت سے ڈپارٹمنٹ ہیں لیکن ایک ایسا بھی ڈپارٹمنٹ ہے جسے کمپلینٹ سیل (Complaint Sell) کہا جاتا ہے جہاں عام شہری ٹریفک پولیس اہلکار کی شکایات درج کراسکتا ہے۔

کراچی کے شہری ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائین ہے جس کا نمبر 1915 ہے، اس پر فون کرکے اپنی شکایات درج کراسکتے ہیں۔ اسکے ساتھ سٹیزن پورٹل پر بھی ای میل کے ذریعے ٹریفک اہلکاروں کی شکایت کی جاسکتی ہے۔

Advertisement

سندھ پولیس کی جانب سے ریڈیو پر ہر جمعرات شام 4 بجے 5 بجے تک ایک خصوصی پروگرام نشر کیا جاتا ہے جس میں ڈی آئی جی ٹریفک خود شریک ہوتے ہیں اور شہریوں کی شکایات کو بذریعہ کال سناجاتا ہے اور انکی شکایات کو حل کیا جائے گا۔

اسکے علاوہ کوئی بھی شہری کراچی میں ڈی آئی جی ٹریفک کے آفس آکر بھی اپنی درخواست دے سکتا ہے۔ شہریوں کی جانب سے جمع کرائی جانے والی درخواستوں پر فوری عمل کیا جاتا ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement