Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں نیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کے تھری نیشنل گرڈ سے منسلک

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

 پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ کے تھری کو قومی گرڈ سے جوڑ دیا ہے۔ 1100 میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے حامل نیوکلیئر پاور پلانٹ کو 21 فروری کو فعال کر دیا گیا تھا۔

 

گرڈ اسٹیشن سے منسلک کرنے سے پہلے نئے پاور پلانٹ کو کچھ حفاظتی ٹیسٹوں اور رائج طریقہ کار سے گزارا گیا۔ جمعہ کو اس پلانٹ کو آزمائشی بنیاد پر گرڈ سے منسلک کر دیا گیا ہے اور توقع ہے کہ مکمل پاور حاصل کرنے کے بعد جلد ہی اس کا افتتاح کر دیا جائے گا۔

 

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق کے تھری پاکستان کا دوسرا نیو کلیئرپاور پلانٹ ہے جس کی پیداواری صلاحیت 1100 میگاواٹ ہے اور اس کے قومی گرڈ میں شامل ہونے سے یقینی طور بجلی کے نرخ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

 

چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن محمد نعیم نے اس موقع پر پراجیکٹ کی ٹیم اور پوری قوم کو مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ کمیشن بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے معیارات کے تحت اپنے نیو یوکلیئر پاور پلانٹس کو چلا کر قوم کی خدمت جاری رکھے گا۔

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement