Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں نومولود بچی کی لاش پھینکنے والی ماں سمیت 2 خواتین گرفتار

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement
کراچی میں پولیس نے نومولود بچی کی لاش کو پھینک کر فرار ہونے والی ماں بیٹی کو گرفتار کر لیا جس میں نومولود کی ماں بھی شامل ہے جس نے اپنا گناہ چھپانے کے لیے نومولود کو چلتی ایمبولینس سے پھینکا تھا۔


پولیس کے مطابق 2 روز قبل فریئر کے علاقے میں نومولود بچی کو پھینک کر فرار ہونے والی 2 خواتین کو گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتار خواتین آپس میں ماں بیٹی ہیں۔


ملزمہ خاتون نیہا دختر شنکر نے دہلی کالونی کی ایک نجی اسپتال کی ایمبولینس کے اندر ہی بچی کو جنم دیا تھا۔ ملزمہ نے اپنا گناہ چھپانے کے لیے چوہدری خلیق الزماں روڈ پر چلتی ہوئی ایمبولینس کے دروازے کی کھڑکی سے نومولود بچی کی لاش کو بے دردی سے باہر روڈ پر پھینک دیا تھا اور فرار ہوگئی تھیں۔


دونوں ملزم خواتین کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ نومولود بچی کا پوسٹ مارٹم و دیگر قانونی کارروائی عمل میں لانے کے بعد لاش کو چھیپا سرد خانے میں رکھوا دیا گیا ہے۔
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement