Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں نماز عید کے 4 ہزار 242 مقامات، 9 ہزار سے زائد پولیس اہلکار سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

سندھ پولیس نے عیدالفطر کیلئے کراچی سمیت صوبے بھر کیلئے جامع سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا۔ شہرقائد میں 9 ہزار سے زائد پولیس اہلکار سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ کراچی میں نماز عید کیلئے 4 ہزار 242 مقامات پر اجتماعات ہوں گے، جسکے لئے جامع سیکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔

کراچی میں مجموعی طور پر 9 ہزار 825 پولیس اہلکار سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے۔ پولیس اہلکار شہر کے مختلف مقامات پر فرائض انجام دیں گے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ حیدرآباد میں 8 ہزار  222 اہلکار، میرپور خاص میں 1690 اور شہید بینظرآباد میں 3 ہزار 13 اہلکار سکیورٹی پر مامور ہونگے جب کہ لاڑکانہ میں 6 ہزار 811 اور سکھر میں 4 ہزار جوان سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

صوبے بھر میں عیدالفطر پر مجموعی طور پر 33 ہزار 560 پولیس اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مساجد، امام بارگاہوں اور نماز عید کے کھلے مقامات پر سکیورٹی کویقینی بنایا جائے۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement