Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں نجی کمپنی کے سیکیورٹی گارڈز کا اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی میں نجی سیکورٹی کمپنی کے سیکیورٹی گارڈز کا اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث  ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی ساؤتھ عمران قریشی کے مطابق ڈیفنس فیز6  میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جو  نجی سیکیورٹی کمپنی کے ملازم ہیں۔  

ملزمان سیکیورٹی کمپنی کے یونیفارم میں ملبوث تھے اور شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے۔ پولیس نے سیکیورٹی گارڈ کمپنی کے یونیفارم میں ملبوس ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی جوابی فائرنگ میں ایک ملزم زخمی ہوا۔ 

ملزمان کے قبضے سے 2  پستول اور تھانہ فیروز اباد اور پریڈی کی حدود سے چھینے ہوئے 2 موبائل فون بھی برآمد ہوئے۔  گرفتار ملزمان سعید اور عبدل  شہر بھر سے اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement