Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں نئی مویشی منڈی کا مقام، منڈی جانے والے راستے اور سیکیورٹی انتظامات

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی میں مویشی منڈی کی جگہ تبدیل ہونے کے بعد کئی لوگوں کے ذہن میں سوال ہے کہ یہ منڈی کس جگہ لگے گی؟ اور منڈی جانے کے لئے کون سے راستے کا انتخاب کیا جائے ؟ 

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سپرہائی وے پر لگنے والی ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کا مقام تبدیل کردیا گیا ہے۔ مویشی منڈی کو ناردن بائی پاس منتقل کردیا گیا جہاں جانے کیلئے 3 راستوں کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔

کراچی میں مویشی منڈی کو اس بار نادرن بائی باس پر لگایا جارہا ہے اور منڈی جانے کے لئے 3 مختلف راستے مختص ہیں جسکا انتخاب کرکے منڈی پہنچاجاسکتا ہے۔

ناظم آباد حیدری سے آنے والے شہر ناگن چورنگی پھر ہاؤس چورنگی سے ہوتے ہوئے فور کے چورنگی کی جانب آسکتے ہیں۔ فور کے چورنگی سے ناردرن بائی پاس پر لگائی جانے والی منڈی کی جانب 2 راستے نکلتے ہیں۔

ایک راستہ فور کے چورنگی سے سیدھے سرجانی ٹاؤن سے ہوتے ہوئے ناردرن بائی پاس کی جانب نکلتا ہے جبکہ دوسرا راستہ فور کے چورنگی سے ٹرن ہوتے ہوئے الٹے ہاتھ پر اللہ والی چورنگی سے ہوتے ہوئے مویشی منڈی کی جانب نکلتا ہے۔

Advertisement

اسکے علاوہ ایک راستہ گلشن معمار سے مویشی منڈی کی جانب نکلتا ہے۔ گلشن معمار والا راستہ دیگر دونوں راستوں سے تھوڑا مختصر اور آسان ہے کیونکہ دیگر دونوں راستے غیر ہموار اور ترقیاتی کاموں کے باعث سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔

اللہ والے اسٹاپ سے ٹرن لینے کے بجائے اگر سیدھا آگے جائیں تو انڈسٹریل آئے گا اور اس روڈ سے سیدھے آگے جانے پر گلشن معمار شروع ہوجاتا ہے۔ گلشن معمار شروع ہونے پر ایک چڑھائی آئے گی اور اس سے نیچے اترنے کے بعد الٹے ہاتھ پر راستہ سیدھا منڈی کی جانب جاتا ہے۔

حیران کن طور پر منڈی جانے والے راستوں پر سیکیورٹی کے خاطرخواہ انتظامات نہیں کئے گئے ہیں اور نہ ہی سڑک پر کوئی پنکچر کی دکان ہے البتہ ایک پیٹرول پمپ ضرور ہے جس سے پیٹرول بھروایا جاسکتا ہے۔

مویشی منڈی کے آغاز پر خوش آمدید کا بڑا بورڈ آوایزاں کیا جاچکا ہے۔  اس دیے گئے نشان کے مطابق سیدھا آگے تو نارتھ ٹاؤن کا ایک بورڈ دکھے گا بس یہی سے لیفٹ سائڈ پہ ٹرن کرینگے تو یہاں سے منڈی شروع ہوجاتی ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement