Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں میراتھن 2022 کے انعقاد کا فیصلہ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

شہرقائد میں اگلے ماہ میراتھن دوڑ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مردوں کے ساتھ خواتین بھی شرکت کرسکیں گی۔ میراتھن کے لئے رجسٹریشن کا عمل آن لائن کیا جائے گا۔

 

تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی محمداقبال میمن نے میراتھن 2022 کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ کورونا کے پیش نظر میراتھن میں حصہ لینے والوں کے لئے ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔

 

میراتھن 13 فروری کو ڈیفنس میں قائم معین خان اکیڈمی سے شروع ہوگی اور مقررہ روٹ سے ہوتی ہوئی اسی مقام پر اختتام پذیر ہوگی۔ میراتھن میں مردوں کے لئے 10 کلومیٹر اور خواتین کے لئے 6.5 کلومیٹر کا روٹ مقرر کیا جائےگا۔

 

میراتھن میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدآمد ہوگا۔ دوڑ میں ممتاز شخصیات ، کھلاڑی ، عام شہری اور پروفیشنل ایتھلیٹ حصہ لے سکیں گے۔

 

کمشنر کراچی محمداقبال میمن نے شہریوں سے زیادہ سے زیادہ رجسٹریشن کروانے کی اپیل کی ہے۔ رجسٹریشن ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر کی جاسکے گی۔

Advertisement

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement