Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں مون سون کا دوسرا اسپیل 19 جولائی سے اثرانداز ہونے کا امکان، محکمہ موسمیات

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

محکمہ موسمیات نے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ایک بار پھر بارش کی پیشگوئی کردی۔ شہرقائد میں 19 جولائی سے مون سون کی بارشیں ہوسکتی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مون سون کے نئے اسپیل کی ہوائیں گوجرانوالہ اور لاہور سے داخل ہوں گی، اس کے بعد مون سون ہوائیں پنجاب سے خیبر پختون خوا کا رُخ کریں گی۔

انھوں نے بتایا کہ مون سون کے ہر اسپیل کی الگ نوعیت ہوتی ہے، پہلے اسپیل میں کے پی کے کچھ علاقوں میں تیز بارش ہوئی تھی۔

کراچی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 17 جولائی تک کراچی سمیت سندھ بھر میں بارش کا امکان نہیں ہے، 19 جولائی سے کراچی میں بارش کا امکان ہے۔ سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی میں پچھلے دنوں کے مقابلے میں حبس نہیں ہے، اور موسم بہتر ہو گیا ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement