Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں موسم ابرآلود، آج اور کل بوندا باندی کا امکان

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج اور کل بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا ہے۔ مغربی ہواؤں کے زیراثر بلوچستان میں تیزبارش کا امکان ہے جبکہ پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آج مطلع ابر آلود ہے۔ جیو نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں تک شہر کا موسم ابرآلود رہنے کا ہی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں آج اور کل بوندا باندی بھی ہوسکتی ہے لیکن اسکی شدت انتہائی کم ہوگی۔ شہر میں کہیں بھی تیز بارش کا امکان نہیں ہے۔

کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 19.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات نے کہا ہے کہ شہرِ قائد میں  جنوب مشرق کی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 44 فیصد ہے، دن کے اوقات میں ہوائیں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے۔

مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوا ہے جسکے اثرات کراچی پر ظاہر ہورہے ہیں اور اسی کی پیش نظر شہرقائد میں موسم ابرآلود ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 13 مارچ تک بارشوں کا امکان ہے۔ بارشوں سے گوادر، کیچ اور پنجگور میں برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور  شمالی اضلاع میں برف باری کے سبب ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts