Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں موسلا دھار بارشیں، ماہ جولائی کی بارشوں کا 55 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

محکمہ موسمیات نے کراچی میں جولائی کے مہینے میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق شہرقائد میں ماہ جولائی کی بارشوں کا 55 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

محکمہ موسمیات کے اعداد شمار کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ 585 ملی میٹر بارش مسرور بیس میں ریکارڈ کی گئی ہے جس سے مسرور بیس میں بارش کا 55 سالہ رکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس سے قبل مسرور بیس میں سب سے زیادہ بارش کا ریکارڈ 509 ملی میٹر تھا جو 55 برس قبل 1967 میں ریکارڈ کی گئی تھی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلشنِ حدید میں 566، ڈی ایچ اے میں 509 اور فیصل بیس میں 444 ملی میٹربارش رکارڈ ہوئی۔ اعداد و شمار کے مطابق کراچی کے علاقے قائدآباد میں 424 اور سرجانی میں 408 ملی میٹر بارش ہوئی۔

ناظم آباد میں 344، کراچی ایئر پورٹ میں 343 اور نارتھ کراچی میں 309 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اورنگی ٹاؤن 293، کیماڑی 291 اور یونیورسٹی روڈ پر 262 ملی میٹر بارش ہوئی۔

Advertisement

محکمہ موسمیات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جناح ٹرمینل پر 249، گلشنِ معمار 239، صدر 236، سعدی ٹاؤن 226 اور کورنگی میں 152 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement