Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں موسلادھار بارش کے باعث حب پمپنگ اسیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن، حب کینال میں شگاف پڑگیا

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی میں رات بھر وقفے وقفے کبھی تیز اور کبھی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا جبکہ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش ہوئی۔ شہر میں مسلسل بارش کے پیش نظر پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن ہوا جس کے باعث حب کینال میں شگاف پڑ گیا۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق حب کینال میں شگاف پڑ گیا ہے، جس کے باعث شہر کو عارضی طور پر حب کینال سے پانی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد نے ہنگامی بنیادوں پر کینال کی مرمت مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں، مرمتی کام اگلے 72 گھنٹوں میں مکمل ہوگا۔

ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ ویسٹ اور ڈسٹرکٹ کیماڑی میں حب کینال سے پانی کی فراہمی معطل ہوگی، اور متعلقہ علاقوں میں کے تھری کی متبادل لائن سے پانی کی فراہمی کی جائے گی، شہری کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے پانی کا استعمال احتیاط سے کریں۔

واٹر کارپوریشن نے شہریوں سے التماس کی ہے کہ پانی کا ذخیرہ کر لیں تاکہ انھیں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement