Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں ملیریا اور ڈینگی وبا پھیلنے لگی، ماہ جولائی میں 754 کیسز رپورٹ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور معاشی حب کراچی میں مون سون کی شدید بارشوں کے بعد جہاں شہر کی ابتر صورتحال ہے وہیں صحت عامہ کے مسائل بھی پیدا ہونے لگے ہیں۔ شہر میں ڈینگی کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا ہے۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں بارشوں کے بعد جگہ جگہ پانی جمع ہے۔ پانی کی نکاسی نہ ہونے کے باعث مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہوگیا ہے جسکی وجہ سے ڈینگی اور ملیریا بھی پھیلنا شروع ہوگیا ہے۔

سماء نیوز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ جولائی کے ماہ میں شہرقائد میں ڈھائی سے بھی زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں ماہ جولائی میں 239 ڈینگی کے کیسز سامنے آئے۔

ڈینگی کے ساتھ ساتھ شہر میں ملیریا کے مریض بھی بڑی تعداد میں سامنے آئے ہیں۔ مجموعی طور پر شہر میں جولائی کے ماہ میں 515 ملیریا کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

ملیریا سے کراچی کا ضلع جنوبی سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں ملیریا کے 292 کیسز سامنے آئے۔ ضلع وسطی میں 62 ، کورنگی میں 54، ملیر میں 48 اور ضلع غربی میں 59 ملیریا کے کیسز رپورٹ ہوئے۔

Advertisement

رواں سال کراچی میں 867 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ رواں ماہ حیدرآباد ڈویژن میں 27 اورمیر پورخاص ڈویژن میں 12 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

سندھ بھرمیں ڈینگی کے رواں سال 1154 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اسپرےنہ کیاگیاتوڈینگی وبائی شکل اختیارکرسکتا ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement