Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں مردم شماری پر تحفظات، جماعت اسلامی کا موبائل مہم چلانے اور 30 اپریل کو احتجاجی مارچ کا اعلان

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

امیرجماعت اسلامی اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے مردم پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے موبائل مہم چلانے اور تیس اپریل کو شاہراہ فیصل پر بڑے احتجاجی مارچ کا اعلان کردیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کراچی میں مردم شماری درست نہیں ہوئی ہے، ایک دو بلاک میں آکر باقی گھر خود اندازے سے بھرے جا رہے ہیں، جو ٹیبلیٹ دیےگئے ہیں اس میں مکمل معلومات دستیاب نہیں، جنہیں گنا گیا ہے انہیں معلوم ہونا چاہیےکہ کیسے گنا گیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کابینہ نے جعلی فراڈ مردم شماری کی منظوری دی، شہباز شریف اور  احسن اقبال کو  بتانا ہوگا کراچی دشمنی کیوں ہے، وہ کراچی آکر  پسند کی پارٹی سے مل کر چلے جاتے ہیں، اس پسند کی پارٹی نے ہی کراچی کو تباہ کیا ہے۔

ہم حکومت سے کوئی خیرات نہیں مانگ رہے، ہمیں بس پورا گنا جائے، شہر میں سندھی، پنجابی پٹھان، برمی جو بھی ہے اسےگنا جائے، آپ آدھے سندھ کو کیسے نظر انداز کر رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ نے احسن اقبال کو خط لکھا ہے، انہیں اپنےعہدےکے حساب سے مزید سنجیدہ کوشش کرنی ہوگی، کراچی کوئی جزیرہ نہیں، کراچی بولےگا اور اپنا حق لےگا۔

Advertisement

ایم کیو ایم حکومت میں ہے تو مردم شماری کی ایس او پیز میں اس کا کیا کردار ہے، سیاسی انتقامی کارروائیاں نہیں ہونی چاہئیں، علی زیدی کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں۔

جماعت اسلامی کے رہنماحافظ نعیم الرحمان نےمیڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ30 اپریل کو شاہراہ فیصل پر بڑا مارچ کریں گے، محکمہ شماریات کراچی کے دفتر پرکل بروز پیر احتجاجی کیمپ بھی لگائیں گے۔

امیرجماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ شہر بھر میں موبائل کیمپین چلائیں گےجماعت اسلامی نے ویپ پورٹل کا بھی آغاز کردیا ہے۔ گھر گھر جاکر ،گلی محلوں اور بازاروں میں جاکر ویپ پورٹل بھروائیں گے۔عید الفطر کے بعد ڈور ٹو ڈور کمپین کو مزید تیز کریں گے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement