Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں مئی کے مہینے میں ڈکیتی مزاحمت پر 19 شہری قتل، متعدد زخمی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں جرائم پر قابو نہ پایا جاسکا۔ مئی کے مہینے میں بھی اسٹریٹ کرمنلز نے 19 شہریوں کی جان لے لی۔ مختلف وارداتوں میں متعدد شہری زخمی بھی ہوئے۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں مئی کے مہینے میں ڈاکوؤں کی سفاکانہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں باپ ، بیٹا ، پولیس اہل کار ، دکان دار ، محنت کش اور دیگر شہری شامل ہیں۔

مئی میں سب سے زیادہ واقعات ڈسٹرکٹ ایسٹ میں پیش آئے، جن میں ڈکیتی مزاحمت پر 2 پولیس اہل کاروں سمیت 7 شہریوں کو قتل کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ویسٹ میں ڈاکوؤں نے 6 شہریوں کی جان لی ۔

ڈسٹرکٹ کیماڑی اور ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے 2 ،2 شہریوں کو ابدی نیند سلا دیا جب کہ ڈسٹرکٹ کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے پہلے بیٹے کو اور ایک ہفتے کے بعد اس کے باپ کو بھی فائرنگ کر زندگی سے محروم کر دیا۔

مئی کے مہینے میں کراچی کے ڈسٹرکٹ ساؤتھ اور ڈسٹرکٹ سٹی میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل کی کوئی واردات رپورٹ نہیں ہوئی۔ 

Advertisement

واضح رہے کہ رواں برس کے پہلے 5 ماہ کے دوران کراچی میں ڈاکوؤں کی سفاکانہ اور بے رحمانہ فائرنگ سے مجموعی طور پر 62 افراد جان سے جاچکے ہیں۔ جس میں رینجرز کا جوان ، 3 پولیس کے جوان ، 2 خواتین ، باپ ، بیٹا ، دکان دار اور برگر فروش سمیت دیگر شہری شامل ہیں ۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement