Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں لٹیروں نے جعلی پولیس بن کر شہری کو لوٹ لیا، 1 کروڑ 15 لاکھ روپے لے اڑے

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی میں لٹیروں نے شہریوں کو لوٹنے کے لئے نئے نئے طریقے نکال لئے۔ جرائم پیشہ افراد نے جعلی پولیس اہلکار بن کر شہری کو لوٹ لیا۔ نوٹوں کا ہار بنانے والے شہری سے ایک کروڑ 15 لاکھ روپے لوٹ لئے گئے۔

 

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق جعلی پولیس اہلکار نوٹوں کے ہار بنانے والے شہری سے ایک کروڑ 15 لاکھ روپے لے اڑے، واقعے کا مقدمہ سمن آباد تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

 

کراچی کے علاقے شاہراہ پاکستان پر مبینہ جعلی پولیس اہلکاروں نے بڑی واردات کی اور قصور کے شہری سے ایک کروڑ 15 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

 

واقعے کا مقدمہ سمن آباد تھانے میں درج کرلیا گیا ، جس میں مدعی رمضان نے بتایا کہ قصور کا رہائشی ہوں ، شادی بیاہ میں نوٹوں کےہارکا کام کرتا ہوں اور کاروباری سلسلےمیں کل نئےنوٹ لینے میٹھادر پہنچا تھا۔

 

مدعی کا کہنا تھا کہ 78لاکھ روپے کے 10 والے نوٹ 13  بوروں میں پیک تھےجنہیں کرائے پر لی گئی سوزوکی کے پیچھے رکھا تھا۔

Advertisement

 

اس دوران سہراب گوٹھ اڈے کی جانب جاتے ہوئے شاہراہ پاکستان پر روکا گیا اور ملزمان نے خود کو پولیس ظاہر کر کے شاہراہ پاکستان پر نوٹوں کے بورے چھین لئے۔

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement