Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں لٹیروں نے جعلی پولیس بن کر شادی میں آئے غیرملکی کو لوٹ لیا

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی میں جرائم پیشہ افراد نے شہریوں کو لوٹنے کے نت نئے طریقہ نکال لئے۔ شہرقائد میں لندن سے شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے آنے والے غیرملکی شخص کو بھی لٹیروں نے نہ بخشا۔ سی ویو پر ڈاکوؤں نے جعلی پولیس بن کر غیرملکی شخص کو لوٹ لیا۔

 

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لندن سے کراچی شادی کی دعوت میں آنیوالا شخص کراچی کے تاجر کا مہمان تھا۔ جسے سی ویو پر جعلی پولیس نے جعلی ناکہ لگاکر اسپیشل چیکنگ کے بہانے لوٹ لیا۔

 

تاجر ارشد مرزا نے واقعہ کا مقدمہ ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے تھانہ میں درج کرادیا ہے۔ مقدمہ کے مطابق تاجر ارشد مرزا کا داماد اور اسکے لندن کا دوست بھتیجی کی شادی آئے تھے۔ جو کلفٹن پر منی چینجر سے 1 ہزار پاونڈ تبدیل کروانے گئے۔

 

 سی ویو پر سفید کار میں خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے روکا گیا، ڈرائیور کو کہا گیا کہ آپ کی اسپیشل چیکنگ ہوگی، گاڑی میں موجود دونوں افراد نے پولیس کیپ پہن رکھی تھی،تلاشی کے بہانے ایکسچینج سے تبدیل کرائی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔

 

ماضی میں بھی مذکورہ گینگ کراچی کے شہریوں کو لوٹ چکا ہے،ذرائع کے مطابق ملزم شہریوں کو پولیس افسر بن کر لوٹ مار کرتا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد تحقیقات کا عمل شروع کردیا ہے۔

Advertisement

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement