Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں لاکھوں روپے چھیننے کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی پولیس نے کامیاب کاروائی میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان کو دھرلیا۔ دونوں ملزمان شہر میں مختلف وارداتوں میں لاکھ روپے کی چھینا جھپٹی میں ملوث تھے۔

 

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بغدادی کے علاقہ میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں پولیس نے ایک زخمی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کی شناخت عبدالغفور اور شاہ رخ کے نام سے ہوئی۔

 

ملزم عبدالغفور، شاہ رخ نے مچھرکالونی میں ایک ماہ قبل 28 لاکھ چھیننے کی واردات کی تھی، ملزمان نے6ماہ قبل شیرشاہ پل کے قریب6لاکھ روپے چھینے تھے۔

 

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے شیر شاہ پنکھا ہوٹل کے قریب شہری سے 5موبائل فون اور قیمتی سامان چھینا تھا، اس کے علاوہ ماڑی پور کے علاقے میں بھی لوگوں سے متعدد موبائل فون اور نقد رقم لوٹی۔

 

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ملزمان نے داؤد گوٹھ موچکو کے علاقے میں ایک دکاندار سے لوٹ مار کی اور تقدم رقم کے علاوہ قیمتی سامان بھی سمیٹ کر لے گئے۔

Advertisement

 

اس کے علاوہ نیول رئیس گوٹھ سے ملزمان نے لوگوں سے کیش اور موبائل فون چھینے، زخمی ملزم کو اسپتال جبکہ دوسرے گرفتار ملزم کو تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

 

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement