Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں قیمتی موبائل فون لے جانے والی گاڑی کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی کے علاقے فیروزآباد میں موبائل فون لے کر جانے والی وین کو لوٹ لیا گیا۔ پولیس کے مطابق صدر موبائل مارکیٹ سے موبائل فون لے کر نکلنے والی وین کو لوٹا گیا ہے، ملزمان فیروزآباد کے علاقے میں وین رکوا کر سوار ہوئے اور 45 منٹ بعد ملزمان ڈرائیور کو اتار کر وین لے کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈرائیور کی اطلاع پر ٹریکر کے ذریعے وین کا سراغ لگایا گیا جو ٹیپو سلطان کے علاقے سے خالی ملی ہے، وین صدر سے بھاری مالیت کے فون لے کر نکلی تھی۔

کراچی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ فیروزآباد تھانے میں درج کرلیا، صدر سے نکلنے والی کوریئرکمپنی کی وین میں موبائل فون کے35کارٹن تھے۔

صدر کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن (کیڈا) محمد رضوان عرفان کا کہنا ہے کہ اس طرح کی یہ 14ویں واردات ہے، اس کی مذمت کرتے ہیں، آئی جی سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں تاجروں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement