Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں غیرقانونی تعمیرات روکنے کیلئے ایس بی سی اے کی 9 رکنی کمیٹی کی تشکیل

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

سندھ بلڈنگ اینڈ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایکشن لینے کے لیے نو رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں تیزی سے بڑھتی غیر قانونی تعمیرات کا معاملے پر ایس بی سی اے نے غیر قانونی تعمیرات کو رکوانے کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرلی۔

غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایکشن لینے کے لیے نو رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے آئی جی سندھ ، کمشنر ، ڈپٹی کمشنرز سمیت متعلقہ حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے، کمیٹی وزیر بلدیات کے ماتحت کام کرے گی۔

کمیٹی تمام انہدامی کاروائیوں کی رپورٹ وزیر بلدیات کو براہ راست پیش کرے گی جبکہ شہر کے کسی بھی حصے میں تعمیرات کو رکوانے، غیر قانونی تعمیرات کی مانیٹرنگ اور سیل کرنے کے اقدامات کرے گی۔

Advertisement

کمیٹی کے چئیرمین ڈائریکریکٹر جنرل ایس بی سی اے ہوں گے جبکہ دیگر ممبران میں ڈائریکٹر ڈیمیولیشن ،متعلقہ اضلاع کے ڈٓائریکٹر، ڈٓائریکٹر ویجلینس ،ڈائریکٹر کمپلین سیل،پبلک ریلیشن آفیسر ، ڈٓائریکٹر لیگل،اسٹنٹ ڈائریکٹر شامل ہوں گے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement