Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں عدالت نے شہری کو اپنے بیوی سے بدتمیزی اور غیرفطری جنسی تعلق پر مجبور کرنے پر 3 سال کی سزا سنادی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی کی ایک سیشن عدالت نے ایک شخص کو اپنی بیوی سے بدتمیزی کرنے کے الزام میں تین سال قید کی سزا سنائی ہے، صوبہ سندھ میں کسی بھی شخص کو اپنی اہلیہ کے ساتھ زبردستی کرنے کے کیس میں یہ پہلی سزا ہے۔

دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں جاوید نامی ایک شخص نے اپنی بیوی کو غیر فطری جنسی تعلق پر مجبور کیا ہے۔ جو پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 377 (غیر فطری جرائم) کے تحت قابل سزا فععل ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج (جنوبی) اشرف حسین خواجہ نے دفاع اور استغاثہ دونوں کی جانب سے شواہد اور حتمی دلائل ریکارڈ کرنے کے بعد فیصلہ سنایا۔

عدالت نے مجرم کو تین سال قید بامشقت کی سزا سنائی اور اسے 30,000 روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔ جرمانہ ادا کرنے میں ناکامی کی صورت میں مجرم کو مزید ایک ماہ قید کی سزا بھگتنا ہو گی۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement